ایرانی مساجد صرف عبادت گاہیں نہیں بلکہ عوامی مسائل کا مرکز اور سماجی ہم آہنگی کا نشان ہیں
ایران میں علمائے دین اور عوام کا انمول قلبی رشتہ
ایران میں مذہبی علما کا کردار صرف مذہبی تعلیمات تک محدود نہیں بلکہ وہ عوام کی روزمرہ زندگی کا حصہ بن کر ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شیعہ عقیدے کے مطابق، مسجد صرف نماز کا مقام نہیں بلکہ ایک فعال سماجی مرکز ہے جہاں محلے کے لوگ مل بیٹھ کر اپنے مسائل پر بات کرتے ہیں اور باہمی تعاون سے ان کا حل تلاش کرتے ہیں۔ یہی مسجد محلے کا دل ہے جو زندگی میں بہتری کا ذریعہ بنتی ہے۔